نئی ایٹمی ایجنسی کی تفصیلات جاری / سیفٹی قوانین سخت کرنے کے لیے 485 اراکین پر مشتمل باڈی

اپریل میں جاری  کی جانیوالی نئی ایٹمی سیفٹی ایجنسی کا خاکہ وزارت ماحولیات نے جاری کر دیا ہے۔ اس ایجنسی کا مقصد ملک میں ایٹمی سیفٹی کے قوانین کی اوورہالنگ کر کے مزید بہتر بنانا ہے۔

وزارت نے ہفتے کو کہا کہ نئی ایجنسی ، جسے ایٹمی سیفٹی کہا جا رہا ہے، کے سینئر اہلکاروں میں سے ایک کا کام ایمرجنسی معاملات میں ایٹمی بجلی گھروں کے آپریٹرز کی نگرانی ہو گا۔

فوکوشیما نمبر 1 بجلی گھر کے بحران سے نمٹنے میں ابتدائی حکومتی ردعمل سے سیکھے جانے والے اسباق کی روشنی میں مذکورہ اہلکار ہنگامی حالات میں بجلی ساز کمپنیوں کی نگرانی کرے گا اور انہیں مشورہ مہیا کرے گا۔

وزارت صحت کی ریڈی ایشن کونسل، جو تابکاری سے پیدا ہونے والے طبی مسائل کی روک تھام کے لیے تابکاری محفوظ چھتوں سے متعلق ہے، کو بھی اسی ایجنسی میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ایجنسی کے اجرا کے بعد، وزارت ماحولیات کے لیے سینئر نائب وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریوں کی تعداد ایک سے بڑھا کر دو کر دی جائی گی۔

کابینہ کے ایک غیرمعمولی اجلاس کے بعد ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوشی ہوسونو، جو ایٹمی بحران کے وزیر مملکت بھی ہیں، نے کہا کہ نئی سیفٹی ایجنسی شاید ایٹمی سیفٹی کے قوانین کے سلسلے میں حکومت پر عوامی اعتماد بحال کرنے کا “آخری موقع” ہو۔

“ہمیں روایتی ایٹمی سیفٹی قوانین سے نکلنا ہو گا، جنہوں نے ہمیشہ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے معاون کا کردار ادا کیا ہے،” ہوسونو نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.