ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے جمعرات کو کہا کہ اسے حکومتی اعانت سے قائم شدہ فنڈ سے 689.4 بلین ین کی امداد کی ضرورت ہے تاکہ فوکوشیما کے ایٹمی بحران سے متاثرہ خاندانوں کو زرتلافی دینے میں مدد مل سکے۔
اگر یہ درخواست پوری کر دی گئی تو کمپنی کی “نیوکلئیر ڈیمیج کمپنسیشن فیسیلیٹیشن کارپوریشن” سے حاصل کردہ کل امداد 1.7 ٹریلین ین ہو جائے گی، جس میں 1.01 ٹریلین ین کی پہلی امداد بھی شامل ہے۔
ٹیپکو نے کہا کہ یہ اضافہ حکومتی کی طرف سے قدرتی آفات کے سلسلے میں زرتلافی کی اہلیت کی شرائط کو وسیع کرنے اور 11 مارچ کی دیوقامت موجوں سے تباہ ہونے والے پلانٹ کے گرد واقع داخلہ بند زون کی پابندیوں میں تبدیلی کرنے سے ہوا ہے۔
اس نے کہا کہ ان فیصلوں نے فرم پر عائد کردہ زرتلافی کی مقدار بڑھانے کے ساتھ ساتھ زرتلافی وصول کرنے کے حقدار لوگوں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے۔
“ہم نے مالیاتی معاونت کی مقدار میں تبدیلی کی درخواست جمع کروائی ہے،” ٹیپکو نے ایک بیان میں کہا۔
وزیر صنعت یوکیو ایدانو نے کہا کہ وہ درخواست پر غور کریں گے۔