نودا اقتصادی مشن پر انڈیا روانہ

وزیر اعظم یوشیکو نودا منگل کو انڈیا روانہ ہوئے، جہاں اقتصادی معاملات اہم موضوع ہوں گے چونکہ ٹوکیو مالیاتی دوستی بڑھانے کے مواقع ڈھونڈ رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، بدھ کو اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے میٹنگ کےدوران، دونوں ممالک 10 بلین ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے، جس کے تحت ٹوکیو روپے کی قیمت گرنے کی صورت میں امریکی ڈالر کی شکل میں کیپیٹل فراہم کرے گا۔

وزیر خزانہ یواینو کے مطابق، ابھرتی ہوئی معیشتوں جیسے انڈیا کی مدد کرنا جاپان کی برآمدات پر منحصر معیشت کو بھی مدد مہیا کرتا ہے۔

جاپان اپنے برآمدی حریف جنوبی کوریا کا مقابلہ کرنے اور چین کی طرف سے 2010 میں اس سے دوسری بڑی معیشت ہونے کا اعزاز چھیننے کے بعد مالیاتی شراکت داریوں کو گہرا اور وسیع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نودا کے پیش رو ناؤتو کان پچھلے سال اکتوبر میں منموہن سنگھ سے ملے تھے اور جاپان اور کمیونسٹ چین کے مابین انتہائی سفارتی تناؤ کے اس موقع پر ایشیا کی دو سب سے بڑی جمہوریتوں کے مابین گرم جوش تعلقات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

جاپان اور انڈیا نے ایٹمی تعاون کے منصوبے پر جون 2010 میں بات چیت کا آغاز کیا تھا جس سے ٹوکیو کو اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی توانائی کے ضرورتمند اس ایشیائی ملک کو برآمد کرنے میں مدد ملے گی، جہاں ایٹمی پلانٹ لگانے کے لیے بہت سی کاروباری جوڑ توڑ جاری ہے۔ “یہ جاپان کے لیے مناسب پالیسی ہے کہ انڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنائے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.