جاپان میانمار کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی راہ پر گامزن

میانمار اور کبھی اس کے سب سے بڑے مربی، جاپان، نے پیر کو جاپانی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے اور باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے پر بات چیت کے لیے اتفاق کیا ہے۔

کوچیرو گیمبا نے بعد میں کہا کہ جاپان میانمار کی مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ غربت سے لڑ سکے جس نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے اور وہ خوش ہے کہ دونوں ممالک نے جاپانی سرمایہ کاریوں کی حفاظت کے لیے معاہدے کی تیاری کے لیے مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔

نو سالوں میں میانمار کا دورہ کرنے والے پہلے جاپانی وزیرخاجہ، گیمبا نے دارالحکومت ‘نےپیتا’ میں صدر تھین سین اور دوسرے حکومتی اہلکاروں سے ملاقات کی، اور اس کے بعد وہ جمہوریت پسند لیڈر آنگ سان سوچی سے رنگون میں ملے۔ حکومتی اہلکاروں سے اپنی ملاقات میں جاپان نے تعلیم اور زراعت کے شعبوں کے لیے زیادہ اقتصادی امداد کی پیشکش کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.