ایواکونی کے مئیر کے انتخابات کا مرکزی نقطہ امریکی جہاز کی تجویز شدہ تعیناتی

اواکونی، یاماگوچی: جاپان اور امریکہ، امریکی فوجی اڈے کی تنظیم نو کے تحت امریکی طیارہ بردار یونٹ کو یو ایس مرینز کارپس ایواکونی ائیر اسٹیشن سے یو ایس نیول ائیر فسیلیٹی اتسوگی، صوبہ کاناگاوا میں منتقل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ اقدام اس وقت ہو رہا ہے جب صرف ایک لاکھ چھیالیس ہزار نفوس کا یہ شہر جنوری میں مئیر کے انتخابات منعقد کروا رہا ہے۔ ان انتخابات میں 2006 کے جاپان-امریکہ معاہدے کے تحت 59 امریکی کیرئیر بورن طیاروں کی یہاں تعیناتی باعث تنازع مسئلہ ہو گی۔

آنے والے انتخابات میں 41 سالہ موجودہ ایواکونی مئیر یوشی ہیکو فوکودا، 61 سالہ سابقہ مئیر کاتسوسوکی ایہارا اور 65 سالہ متسونوری یوشیوکا – جو جاپانی کمیونسٹ پارٹی (جے سی پی) اور دوسرے گروپوں کی پشت پناہی رکھنے والی یاماگوچی صوبے کی اسکول ٹیچرز یونین کے سابقہ چئیرمین ہیں- کے مدمقابل ہیں۔ جبکہ ایک گروپ اس جگہ امریکی فوج کے لیے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے خلاف مظاہرے کر رہا ہے اور ہر ماہ 40 سے 60 لوگ اس جگہ جمع ہو کر احتجاج کرتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.