مشرقی جاپان میں 7.0 شدت کا زلزلہ ؛ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

ٹوکیو: اتوار کو ٹوکیو میں 7 شدت کا ایک بڑا زلزلہ آیا تاہم جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق کسی نقصان، زخمی ہونے یا سونامی وارننگ جیسی کوئی ابتدائی رپورٹ نہیں ملی۔

ایجنسی کے مطابق زلزلہ دوپہر 2:28 پر آیا۔ اس کا مرکز توریشیما کے نزدیک زیر زمین تھا، جو کہ ٹوکیو کے جنوب میں 560 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک جزیرہ ہے۔ اس کا مرکز سطح زمین سے 370 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 348 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.