جاپان پوسٹ کی توہوکو کی شاخیں پچھلے کچھ دنوں سے اوور ٹائم لگا رہی ہیں تاکہ نئے سال کے تہنیتی کارڈز (“نینگاجو”) آفت زدہ صوبوں میاگی، ایواتے اور فوکوشیما میں ان کے وصول کنندگان تک پہنچ سکیں۔
جے پی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ آج کل تمام پوسٹ کارڈ کمپیوٹر سے پڑھے جاتے ہیں اور ڈاک جزوی طور پر کمپیوٹر سے ترتیب دی جاتی ہے، تاہم جاپان پوسٹ نے عارضی کارکنوں کی ٹیمیں رکھی ہیں تاکہ ڈاک کو افراد اور علاقوں کے گروپس کے لحاظ سے ترتیب دیا جا سکے۔
عارضی کارکنوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وصول کنندہ کے نام اور پتے کی تصدیق کریں۔ پتے ڈھونڈنے کا کام توہوکو کے علاقے میں عارضی رہائش گاہوں میں رہنے اور لوگوں کے بےگھر ہونے کی وجہ سے مزید مشکل ہو گیا ہے۔
جاپان پوسٹ کا کہنا ہے کہ اس سال وصول کنندگان کے پتوں کا مسئلہ معمول کی نسبت زیادہ پیش آ رہا ہے۔