نودا کا کہنا ہے کہ 2012 جاپان کا دوسرا جنم ہو گا

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اتوار کو کہا کہ 2012 کا سال جاپان کے نئے جنم کا سال ہو گا۔

قوم سے ٹی وی پر نئے سال کا خطاب کرتے ہوئے نودا نے کہا کہ حکومت پچھلے 11 مارچ کی آفت کے بعد جاپان کی تعمیر نو کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قوم کا وقار اور امید بحال ہو۔

جاری ایٹمی بحران کے بارے میں نودا نے کہا کہ “فوکوشیما کے نئے جنم کے بغیر، جاپان کا نیا جنم ممکن نہیں”۔

نودا نے کہا کہ آفت زدہ علاقوں کی بحالی ان کی چیلنجز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس میں ٹیکس اور سوشل ویلفئیر کی اصلاحات، مہنگے ین سے نمٹنا، جاپان کی ٹرانس پیسفک تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں شرکت اور معاشی شرح نمو کو تیز کرنا بھی شامل ہے۔ “میں ایک حقیقت پسند ہوں۔ معاشی نمو کے بغیر کسی قسم کی مالیاتی تعمیر نو نہیں ہو سکتی،” انہوں نے کہا۔

نودا نے اپوزیشن پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ حکومت سے تعاون کریں، تاہم مزید کہا کہ وہ ایوان زیریں کو تحلیل کر کے الیکشن نہیں کرائیں گے، جس پر اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی زور دے رہی ہے۔ نودا نے کہا کہ اس سے سیاسی خلا پیدا ہو جائے گا اور تعمیر نو کا کام موخر ہو جائے گا۔ اس کی بجائے، انہوں نے زور دیا کہ تمام پارٹیوں کو اختلافات ایک سائیڈ پر رکھ کر جاپان کو موجودہ بحران سے  مل جل کر کھینچنے کی سعی کرنی چاہیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.