ٹوکیو اور اوساکا میں ایکسپریس وے پر نیا ٹال سسٹم چالو ہوگیا

ٹوکیو: اتوار سے ٹوکیو میٹروپولیٹن ایریا میں شوتو ایکسپریس وے اور اوساکا میں ہانشِن ایکسپریس وے پر ایک نیا ایکسپریس وے ٹال سسٹم چالو ہوگیا ہے۔ وزارت ارضیات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت نے کہا کہ فاصلے پر مبنی ٹال سسٹم اب ان گاڑیوں کے لیے چالو ہو گئے ہیں جن میں ٹال کی ادائیگی کا الیکٹرونک سسٹم موجود ہے۔

اس سے پہلے دو طرفہ ایکسپریس ویز کے لیے فلیٹ ریٹ چارج کیے جاتے تھے۔ ٹوکیو ایکسپریس وے پر داخل ہونے والی کاریں 700 ین، کاناگاوا ایکسپریس وے پر داخل ہونے والی کاریں 600 اور سائیتاما ایکسپریس وے پر داخل ہونے والی گاڑیا 400 ین ادا کرتی تھیں، قطع نظر کہا نہوں نے کتنا فاصلہ یا سفرطے کرنا ہے۔

وزارت کے مطابق، نئے نظام کے تحت، الیکٹرونک سسٹم والی کاروں کا کم از کم ٹال 500 ین ہو گا، جس کے بعد ہر چھ کلومیٹر کے 100 ین چارج کیے جائیں گے۔ 900 ین زیادہ سے زیادہ رقم ہو گی۔

دریں اثنا، فوجی ٹی وی نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ٹال سسٹم والی گاڑی نہ ہونے کی صورت میں ایکسپریس ویز پر فاصلے سے قطع نظر 900 ین چارج کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.