ٹوکیو: ڈی پی جے کے ایوان زیریں کے 9 قانون ساز جنہوں نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان چھوڑ رہے ہیں، بدھ کو ایک نئی پارٹی کا اجرا کرنے والے ہیں۔ نئی پارٹی کو کیزونا کہہ کر پکارا جائے گا، قانون سازوں میں سے ایک – اکیرا اُچی یاما، جو پارٹی کے سربراہ بھی ہوں گے- نے نیوز کانفرنس کو بتایا۔
“کیزونا”، جس کا مطلب بندھن یا یکجہتی ہے، ایک کانجی کیریکٹر تھا جسے 2011 میں پورے ملک میں کروائی جانے والی کانجی رائےشماری میں منتخب کیا گیا تھا۔ اس رائے شماری میں پانچ لاکھ لوگوں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے ساٹھ ہزار نے “کیزونا” کو نامزد کیا۔
یہ لفظ خاندان اور دوستوں کے ساتھ روابط بحال رکھنے کی نوتازہ اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اجنبیوں کی ضرورت میں مدد کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
ڈی پی جے کے نو “بگھوڑوں” میں سے تاکاشی اشی زیکا کا تعلق صوبہ گونما سے ہے، جنہوں نے کہا کہ وہ یامبا ڈیم کی تعمیر پھر سے شروع کرنے کے وزیراعظم یوشیکو نودا کے فیصلے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں؛ یوسونوری سائیتو جن کا تعلق صوبہ میاگی سے ہے، جنہوں نے تجویز کردہ کنزمپشن ٹیکس کی مخالفت کی؛ اور اکیرا اُچی یاما جن کا تعلق صوبہ چیبا سے ہے، اور وہ بھی کنزمپشن ٹیکس کے مخالف ہیں۔
اس گروپ کا کہنا ہے کہ ڈی پی جے نے 2009 کے انتخابی منشور میں کیے گئے کلیدی وعدے توڑے اور اب اس سمت سے پرے ہٹ رہے ہیں جس کی توقع ووٹروں نے ڈی پی جے سے کی تھی۔ اُوچی یاما نے کہا کہ نئی پارٹی ڈی پی جے کو واپس ٹریک پر لانے کی کوشش کرے گی۔