اوکیناوا صوبے نے جمعرات کو صوبے میں واقع متنازع امریکی اڈے سے متعلق ایک کلیدی رپورٹ وصول ہونے کی تصدیق کی ہے، جو منتقلی کے عرصہ دراز سے حل طلب مسئلے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ میرین کارپس فوتینما ائیر اسٹیشن کی منتقلی ابھی تک غیریقینی ہے چونکہ وزیراعظم یوشیکو نودا کی حکومت کی طرف سے مقامی آبادی کو راضی کرنا باقی ہے کہ وہ امریکہ جاپان معاہدے کے تحت اسے قبول کر لیں۔
اڈے کی منتقلی پر ماحولیاتی اثرات کی جانچ کی رپورٹ کی صوبائی حکومت کو فراہم نے پچھلے سال اس وقت عوامی توجہ کھینچ لی جب مظاہرین نے رپورٹ جمع کرانے کے عمل کو روک دیا، اور وزارت دفاع کو یہ رپورٹ صبح طلوع آفتاب سے قبل ڈیلیور کرنا پڑی جب مظاہرین کی تعداد کم تھی۔
مقامی مظاہروں کے باوجود، مرکزی حکومت اوکی ناوا کو 2011 میں رپورٹ کی فراہمی کے منصوبے پر قائم رہی چونکہ واشنگٹن بھی اڈے کی منتقلی کے سلسلے میں پیشرفت کے لیے مسلسل کہہ رہا تھا۔
دسمبر کے آخری ہفتے میں تناؤ آخری حدوں پر تھا جب وزارت دفاع کے اوکی ناوا بیورو نے فوتینما بیس کی منتقلی کی رپورٹ جمع کروانے کی کوشش کی اور اسے مظاہرین کی ٹولیوں نے روک دیا۔