پتا چلا ہے کہ نوجوانوں میں انگریزی کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے وزارت تعلیم کچھ پبلک مڈل اور ہائی اسکولوں میں طلبا کو 2012 سے سرکاری خرچے پر انگریزی کی مہارت کی جانچ کے ٹیسٹ دینے کی سہولت دے گی۔
وزارت کے ذرائع کے مطابق، اس تجویز شدہ منصوبے کے تحت، وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی ہر صوبے میں آٹھ مڈل اور ہائی اسکول منتخب کرے گی جن کے طلبا “ایکن” اور انگریزی کی مہارت کی جانچ کے دوسرے ٹیسٹ مفت دے سکیں گے۔
وزارت آٹھ میں سے چار اسکولوں کو پائلٹ اسکول کا درجہ دے گی جن میں انگریزی سکھانے کی جامع تدریس مہیا کی جائے گی، جو کہ زیادہ تر انگریزی کے اہل زبان کریں گے۔ ان اسکولوں کو ترغیب دی جائے گی کہ طلبا کو دوسری باقاعدہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انگریزی سے زیادہ واسطہ پیدا کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کیے جائیں، مثال کے طور پر انگریزی کلب اور کمپنیوں کے فیلڈ ٹرپ تاکہ انگریزی میں لین دین کا مشاہدہ کیا جا سکے۔
وزارت ان پائلٹ اسکولوں کے طلبا کے ٹیسٹ اسکورز کا نان پائلٹ اسکولوں کے بچوں کے ٹیسٹوں سے تقابل کر کے یہ جانچ کرے گی کہ ان پائلٹ اسکولوں میں انگریزی سکھانے کا طریقہ کار کتنا موثر ہے۔
مالی سال 2012 کے بجٹ میں وزارت نے 65000 سے زائد مڈل اور ہائی اسکولوں اور مقرر ہونے والے پائلٹ اسکولوں میں انگریزی کی مہارت جانچنے کے ٹیسٹ منعقد کروانے کے لیے قریباً 200 ملین ین کی درخواست کی ہے۔