پورے جاپان میں بلوغت تک پہنچنے کی تقاریب کا انعقاد

ٹوکیو: نئے بالغان نے پورے جاپان میں پیر کو تقریبات اور دعوتوں میں شرکت کی جس کا مقصد بلوغت کے دن کا اظہار تھا۔ دعوتیں پچھلے سال کے 11 مارچ کے ہلاک شدگان کے احترام میں سادگی سے منعقد کی گئیں۔

کچھ صوبوں میں تقریبات اتوار کو منعقد ہوئیں۔ توہوکو کے انتہائی متاثرہ علاقے میں تقریبات رنج و الم کی وجہ سے ماند پڑ گئیں چونکہ نوجوانوں کو اپنے دوست یاد آگئے جو آفت کا شکار ہو گئے تھے۔ ریکوزینتاکا، صوبہ ایواتے میں نوجوان بالغوں کے ایک گروہ نے ایک پارٹی منعقد کی اور اس میں اپنے چھ ہم جماعتوں کی تصاویر رکھیں جو سونامی میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

بہت سے دوسرے نئے بالغ نوجوان جاپان کے دوسرے حصوں میں رہ رہے ہیں، یہ دن منانے کے لیے گھروں کو نہ لوٹ سکے۔

میجی شرائن ٹوکیو، جہاں عموماً سینکڑوں بالغ کھنچے چلے آتے ہیں، میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں کیمونو پہنے نئے بالغان اور ان کے خاندانوں کی تعداد بہت کم تھی۔ بہت سے نئے بالغان نے ہزاروں کی قطاریں بنائیں اور مل کر نئے سال کی دعائیں کیں۔

اس موقع پر بھی کچھ لڑکیاں غیرملکی سیاحوں اور جاپانی فوٹوگرافروں کے لیے تصاویر کے پوز بنا کر خوش تھیں۔

دریں اثنا، مقبول ترین جگہوں میں سے ایک ٹوکیو ڈزنی لینڈ ارےآسو، صوبہ چیبا میں ہے، جہاں پیر کو 1200 سے زائد نئے بالغان نے شرکت کی۔ نوجوان جاپانی خواتین نے مکی اور منی ماؤس، پلوٹو اور دوسرے ڈزنی کرداروں کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کیا۔

بلوغت تک پہنچنے کا دن یا ‘سیجن نو ہی’، ہر سال کے دوسرے پیر کو منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے منایا جاتا ہے جو اپنے رواں تعلیمی سال میں 20 کے ہو گئے ہیں۔ وزارت امور داخلہ اور کمیونیکیشن کا اندازہ ہے کہ یکم جنوری تک جاپان میں 20 سال کی عمر کے 1.43 ملین نوجوان تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.