ریستوران میں کوئلے کی آگ سے پیدا ہونے والی مشتبہ کاربن مونو آکسائیڈ سے 21 متاثر

ہیوگو: 21 لوگوں کو اچیکاوا، صوبہ ہیوگو میں ہسپتال لے جایا گیا جب وہ مشتبہ کاربن مونو آکسائیڈ کی زہرخورانی کا شکار ہو گئے جو اتوار کی رات ایک جاپانی طرز کے اِن میں ڈنر کرتے ہوئے واقع ہوئی۔

پولیس کے مطابق، ڈنر کرنے والوں میں والدین اور اساتذہ شامل تھے جو نئے سال کی ڈنر پارٹی کو انجوائے کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے جاپانی طرز کا کڑھائی دار رکابیوں والا ڈنر منعقد کرنے کے لیے پورا ڈائنگ ہال بک کروایا تھا۔

ایک بڑا برتن کمرے کے درمیان میں واقع کوئلے کی آگ والی روایتی جاپانی طرز کی گہری بھٹی پر تقریباً ساڑھے چھ بجے چڑھایا گیا۔ تھوڑی ہی دیر بعد، اس گروپ نے سر چکرانے، متلی اور سردرد کی شکایت شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام کے تمام 21 لوگوں کو رات آٹھ بجے کے قریب ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفتیشی افسروں نے پریس کو بتایا کہ کمرے کی کھڑکیاں بند تھیں اور ملازمین ایگزاسٹ فین چلانا بھی بھول گئے تھے۔ بیرونی ہوا کا  نظام نہ ہونے کی وجہ سے، پولیس کا خیال ہے کہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس پیدا ہوئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گروپ کی علامات شدید نہیں ہیں اور وہ متوقع طور پر مکمل صحت یابی حاصل کر لیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.