ایک تحقیقی ادارے نے جاپان کے سب سے عام زرعی مسئلے – غیرمقامی پودوں کی وسیع پیمانے پر اور مسلسل ہونے والی افزائش جو مقامی پودوں کی نسلوں کی بڑھوتری میں عرصہ دراز سے رکاوٹ ہے- کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔
نینشل انسٹیٹیوٹ برائے زرعی و ماحولیاتی سائنسز، واقع تسکوبا، کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ غیرمقامی پودے، جیسا کہ کینیڈا کا گولڈن راڈ، کو مٹی کی تیزابیت بڑھا کر روکا جا سکتا ہے۔