شہری گروپ کی ٹوکیو، اوساکا میں ایٹمی بجلی پر ریفرنڈم کروانے کے لیے جدوجہد

ایک شہری گروپ پیٹیشن پر کافی تعداد میں دستخط کروانے کی جنگ لڑ رہا ہے جس کا مقصد ٹوکیو اور اوساکا میں ریفرنڈم کروانا ہے کہ آیا جاپان کو فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر کے جاری بحران کے باوجود ایٹمی بجلی پر انحصار برقرار رکھنا چاہیے یا نہیں۔

سول گروپ جو “مینادے کی مےؤ (آؤ ہم سب فیصلہ کریں)” کہلاتا ہے نے دسمبر میں دستخط لینا شروع کیے تھے۔ اس گروپ نے اوساکا میں پہلے ہی پچاس ہزار دستخط کروا لیے تھے، تاہم آٹھ جنوری تک یہ صرف اٹھہتر ہزار دستخط لے سکا تھا، جو درکار دو لاکھ دس ہزار دستخطوں کا ایک تہائی ہیں جو کہ ٹوکیو میں پیٹیشن دائر کرنے کے لیے درکار ہے۔ “میں ایک ایسا نظام تخلیق کرنے میں مدد کرنا چاہتا ہوں جس میں افراد اصلی اثر و رسوخ کے بارے میں سوچیں اور ان کی عقل اور رائے بھی ظاہر ہو سکے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.