ایک عینی شاہد کے مطابق سابقہ اوم سپریم ٹرتھ کے رکن ماکوتو ہیراتا نے فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے اپنی گرفتاری والے دن رابطہ کیا تھا۔
31 دسمبر کو آدھی رات کے وقت اپنے آپ کو ٹوکیو کے مارونوچی پولیس استیشن میں پولیس کے حوالے کر دینے کے بعد سے پورے ملک میں پولیس ہیڈکوارٹرز کو ہیراتا کے بارے میں کئی ایک اطلاعات ملی ہیں۔ اس نے اطلاعات کے مطابق شن-اوساکا اسٹیشن پر میدوسوجی سب وے لائن پر سفر کیا، جس سے پولیس کو شبہ ہوا کہ ہیراتا اوساکا میں رہتا رہا ہے، تاہم اس نے اپنی جائے رہائش کے بارے میں بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن پر موجود سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کا معائنہ کر رہی ہے، تاہم ہفتے تک انہیں ہیراتا سے ملتی جلتی کوئی تصویر نہیں ملی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ہیراتا نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ایک اسٹیشن ملازم سے پوچھا تھا کہ اوساکی اسٹیشن کیسے پہنچا جا سکتا ہے۔