اگرچہ حکومت 102 میونسپلٹیوں میں تابکار مادے صاف کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گی تاہم کچھ شہروں جیسا کہ چی چیبو، صوبہ سائتاما، نے اس رقم کو وہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان 102 میونسپلٹیوں میں سے 40 فوکوشیما صوبے میں واقع ہیں، جو تباہ حال فوکوشیما نمبر ایک پاور پلانٹ کا گھر بھی ہے۔
میونسپلٹیوں میں کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں تابکاری کے درجے 0.23 مائیکرو سیورٹ فی گھنٹہ یا زیادہ ہیں اور فوکوشیما نمبر ایک پلانٹ کے حادثے کی وجہ سے تابکاری لگنے کی حد 1 ملی سیورٹ سے بڑھ رہی ہے۔
صوبہ ایباراکی میں دائیگو کے قصبے میں فوکوشیما صوبے کی سرحد سے ملنے والے جنگلات کے کچھ حصوں میں تابکاری کی مقدار حکومتی معیارات سے زیادہ ہے۔
مزید برآں، حکومت فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے گرد واقع داخلہ بند علاقے اور ممکنہ انخلائی علاقوں میں 20 ملی سیورٹ سالانہ سے زیادہ تابکاری ہونے کی صورت میں صفائی کا کام خود سر انجام دے گی۔