جے آر کے سابقہ صدر کو 2005 میں ریل پٹڑی سے اترنے سے حادثے سے بری کر دیا گیا

جاپان کے سب سے بڑے ریل آپریٹر کے سابقہ صدر کو بدھ کو ایک حادثے سے بری کر دیا گیا جس میں رفتار پکڑتی ایک ٹرین قریبی اپارٹمنٹ بلڈنگ میں جا ٹکرائی تھی، اور 107 جانوں کے ضیاع کا باعث بنی۔

ماساؤ یامازاکی کو 2005 کے ٹکراؤ میں کسی قسم کی پیشہ ورانہ غفلت کا مرتکب نہیں پایا گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک ٹرین صبح کے رش کے وقت میں ایک تنگ موڑ کاٹتے ہوئے اپنی پٹڑی سے پرے جا پڑی اور قریبی رہائشی عمارت سے ٹکرائی۔

موجودہ عمر 68 سال، یامازاکا، 1996 میں ویسٹ جاپان ریلوے (جے آر ویسٹ) کے حفاظتی امور کے انچارج تھے، جب کمپنی نے کوبے کے نزدیک اماگاساکی کے مغربی شہر میں جائے حادثہ پر پٹڑیوں کو دوبارہ تعمیر کیا تاکہ موڑ کو مزید تنگ کیا جائے۔

یامازاکی 2005 میں حادثے کے بعد جے آر ویسٹ کے صدر بن گئے، اور وعدہ کیا کہ حادثے کے جزوی طور پر ملزم منافع خور کارپوریٹ کلچر کو تبدیل کریں گے، تاہم انہوں نے 2009 میں سرکاری استغاثہ کی طرف سے چالان داخل کروانے پر استعفی دے دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.