11 مارچ کی آفت سے اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونے والوں کو بےروزگاری الاؤنس نہیں ملے گا

وزارت صحت، محنت اور ویلفیئر نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ بےروزگاری فوائد جو 11 مارچ کے 1300 متاثرین کو دئیے جا رہے ہیں، اس ماہ کے آخر میں بند کر دئیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے ان کی مدت بڑھانے کی ایک پیٹیشن رد کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

بہت سے متاثرین نے ایواتے، فوکوشیما اور میاگی صوبوں کے ساحلی علاقوں میں اپنے ذرائع روزگار گنوا دئیے تھے، جب پچھلے سال 11 مارچ کو تباہ کن سونامی نے انہیں اپنا نشانہ بنایا۔ آفت کے بعد، کچھ ساحلی علاقوں اور فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد واقع انخلائی علاقے کو بےروزگاری الاؤنس کی مدت میں خصوصی توسیع دی گئی تھی۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، پچھلے اکتوبر میں اس علاقے کے 1307 رہائشیوں نے حکومت کو درخواست دی تھی کہ بےروزگاری الاؤنس کی مدت میں توسیع دی جائے چونکہ کام دستیاب نہیں تھا، تاہم وزارت محنت نے اس ہفتے کہا کہ وہ امدادی ادائیگیوں کی مدت میں توسیع نہیں کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.