ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ جاپان میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد 2011 میں بھی مسلسل 14 ویں سال تیس ہزار سے زائد رہی ہے۔
پچھلے سال 30,513 لوگوں نے اپنی جانیں لے لیں، جو 2010 کے مقابلے میں 1177 افراد کم ہے۔ این پی اے کے مطابق، مجموعی تعداد میں سے 20867 مرد اور 9646 خواتین تھیں۔
مئی میں سب سے زیادہ 3367 افراد نے خودکشی کی۔ این پی نے کہا کہ تین آفت زدہ صوبوں ایواتے، میاگی اور فوکوشیما میں درحقیقت 2010 کے مقابلے میں اپنی جان لینے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہوئی۔