صوبہ چیبا ایٹمی بحران کے بعد آبادی میں کمی کے مسائل کا شکار

مقامی حکومتوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس صوبے کے کئی شہر جو تباہ حال فوکوشیما نمبر ایک ایٹمی بجلی گھر کے قریب واقع ہیں، ایٹمی بحران کی وجہ سے آبادی میں کمی کے مسائل کا شکار ہیں۔

کاشیوا کی بلدیاتی حکومت کی طرف سے ماہانہ بنیادوں پر کرائے جانے والے آبادی کے سروے کے مطابق، ستمبر کے علاوہ پچھلے سال اگست سے شہر مسلسل آبادی میں کمی کا سامنا کر رہا ہے۔

اس سال یکم جنوری تک، کاشیوا میں مجموعی طور پر مندرج شدہ رہائشیوں کی تعداد 405,099 تھی، جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں 279 افراد کم ہے اور چھ ماہ پہلے اس زوال کا مشاہدہ کیے جانے کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔

پچھلے سال اپریل کے شروع میں، 11 مارچ کی آفات کے بعد آبادی کی گنتی کا سروے پہلی بار کروایا گیا تھا، جس میں کاشیوا کے رہائشیوں کی تعداد 405,166 تھی، جو موجودہ تعداد سے ذرا سی زیادہ ہے۔

کاشیوا صوبے کے ان علاقوں میں سے ہے جہاں ایٹمی حادثے کے بعد ذرا سے بلند تابکاری کے درجوں کا سراغ لگایا گیا تھا۔

کاشیوا کے مئیر ہیرویاسو اکیاما کے مطابق، آبادی میں کمی کی بڑی وجہ بلدیاتی حکومت کی طرف سے تابکاری پر لوگوں کے خدشات اور فرسٹریشن کو دور کرنے میں ناکامی بھی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.