اپوزیشن کی طرف سے ڈی پی جے ٹیکس اصلاحات پر مذاکرات سے انکار؛ پہلے انتخابات کا مطالبہ

ٹوکیو: اپوزیشن پارٹیوں نے بدھ کو ٹیکس و سوشل سیکیورٹی اصلاحات پر وزیراعظم یوشیکو نودا کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے حکومت اور حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے خلاف ایکا کر لیا۔

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ساداکازو تانیگاکی نے کہا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ٹیکس میں اضافے کی تجویز دے اور یہ کہ نودا کو ایوان زیریں تحلیل کر کے عوام سے پھر مینڈیٹ طلب کرنا چاہیے۔

نودا نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس کو بتایا تھا کہ انہوں نے ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی اصلاحات کا حتمی مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق کنزمپشن ٹیکس دو مراحل میں 2015 تک پانچ سے دس فیصد تک ہو کر دو گنا ہو جائے گا۔

نودا نے کہا تھا کہ وہ مارچ کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل دائت میں یہ بل جمع کروانے سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کرنے میں پرامید ہیں، جو دائت کے ایوان بالا میں اکثریت کی حامل ہیں۔

نودا نے کہا کہ حکومت کے سوشل سیکیورٹی اخراجات آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی اصلاحات کو مزید موخر نہیں کیا جا سکتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.