مشرقی جاپان میں 5.7 شدت کا زلزلہ؛ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر مستحکم

ٹوکیو: جمعرات کو تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے نزدیک مشرقی جاپان میں 5.7 شدت کا ایک زلزلہ آیا، تاہم اہلکاروں کے مطابق بجلی گھر پر کسی قسم کے کسی مسئلے کی اطلاع نہیں ملی۔

یو ایس جیالوجیکل سروے کے مطابق، یہ زلزلہ بحر الکاہل میں فوکوشیما کے جنوب میں ایواتے سے 22 کلومیٹر مشرق میں دوپہر 12:20 پر نو کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق سونامی کا خدشہ نہیں تھا، اور نقصان کی بھی کوئی فوری اطلاع نہیں ملی۔

ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے کہا کہ بیمار فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر مستحکم رہا۔

11 مارچ کو آنے والے 9.0 شدت کے زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تباہ کن سونامی نے بیس ہزار سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کر ڈالا تھا اور فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے کولنگ سسٹم کو تباہ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ری ایکٹر پگھل گئے تھے۔

پلانٹ کے گرد ہوا، سمندر اور مٹی میں تابکاری خارج ہوئی جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھر خالی کرنا پڑے تھے۔

مارچ کے زلزلے کے بعد کئی طاقتور آفٹرشاکس نے علاقے کو ہلایا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.