ہیروشیما جیل سے بھاگنے والے قیدی کی تلاش جاری

ہیروشیما: ہیرشیما کی پولیس نے بدھ کو چینی شخص کی تلاش کا آپریشن شروع کیا جو اقدام قتل کے مقدمے میں 23 سال کی سزا کاٹ رہا تھا اور ناکا وارڈ کے رہائشی علاقے میں ایک جیل سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، قیدی -لی گُوالن، عمر 40 سال- روزانہ صبح 10 بجے قیدیوں کے ایک گروپ کے ساتھ ورزش کیا کرتا تھا۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، جیل کے محافظوں نے صبح 10:40 پر اس کی غیرموجودگی کو محسوس کیا۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج سے پتا چلا کہ سفید قیدیوں کے لباس میں ایک آدمی صبح ساڑے دس بجے 4.5 میٹر اونچی دیوار پر چڑھ رہا ہے۔ یہ دیواریں زیر مرمت تھیں اور احاطے کے اندر اور باہر دونوں طرف مچانیں باندھی ہوئی تھیں۔ ان دیواروں میں عموماً بجلی چھوڑ دی جاتی ہے تاہم جیل اہلکاروں کے مطابق کارکنوں کو خطرے سے بچانے کے لیے اس وقت بجلی بند کی ہوئی تھی۔

یہ جیل رہائشی عمارات میں گھری ہوئی ہے اور علاقے میں کئی ایک اسکول بھی ہیں۔ قیدی کی تلاش کی خبر جاری ہوتے ہی قریبی اسکول کے بچوں کو گھروں کو بھیج دیا گیا۔

جیل اہلکاروں نے بدھ کی دوپہر ایک نیوز کانفرنس بلائی اور سیکیورٹی میں شگاف پڑنے اور لی کے فرار کی اطلاع پولیس کو دینے میں 45 منٹ تاخیر پر معذرت کی۔

پولیس نے لی کو پورے ملک میں اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ وہ 173 سینٹی میٹر لمبا، 66 کلو گرام وزنی ہے اور اس کے بال چھوٹے چھوٹے کٹے ہوئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.