جاپان نے جمعرات کو کہا کہ وہ ایرانی تیل کی درآمدات کم کر دے گا، جس سے تہران پر سفارتی دباؤ ڈالنے کی امریکی کوششوں کو چین کی طرف سے دھچکے کے بعد ایک فتح ملی ہے۔ یہ دباؤ اس لیے ہے تاکہ وہ اپنا ایٹمی پروگرام ترک کر دے۔
یہ وعدہ امریکی سیکرٹری خزانہ ٹریموتھی گیتھنر، جو ایران کی قیمتی تیل کی برآمدات اور اس کی ایٹمی مہم جوئی کو لگام دینے کی مہم پر بیجنگ سے کورا جواب سن کر آئے تھے، کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا گیا۔
ڈنمارک، جو یورپی یونین کا موجودہ صدر ہے، نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ اس ماہ یورپی یونین کی طرف سے پابندیوں کا حتمی فیصلہ کیے جانے کے بارے میں پراعتماد ہے۔
یورپ مجموعتی طور پر چین کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات کی دوسری بڑی منزل ہے، جو کہ قریباً 450,000 بیرل روزانہ تیل خریدتا ہے، اور ایرانی تیل پر سب سے زیادہ انحصار کرنے والے ممالک، بشمول یونان، اٹلی اور اسپین ان پابندیوں میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں تاکہ تیل کے لیے دوسرے ذرائع تلاش کر سکیں۔ سلامتی کونسل ایران کو ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتی ہے جس کی وجہ سے پابندیاں لگائی گئیں۔
یموری کے مطابق جاپانی حکومت کا خیال ہے کہ ایرانی تیل کی درآمدات پر مکمل طور پر پابندیاں لگانا مشکل ہو گا۔
واشنگٹن اور یورپی یونین کی طرف سے ایرانی خام تیل کا بائیکاٹ کرنے کا دباؤ اس وقت آیا ہے جب جاپان کو پچھلے مارچ میں بڑے زلزلے اور سونامی کے بعد ایٹمی بحران پیدا ہونے کی وجہ سے تھرمل پاور کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا پڑ رہا ہے۔