واشنگٹن: امریکہ اس ماہ جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین علاقائی معاملات پر اعلی سطحی بات چیت کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ان میں کم جونگ اِل کی موت کے بعد شمالی کوریا کی صورت حال بھی شامل ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریا نولانڈ نے بدھ کو کہا کہ کرٹ کیمبل، مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے لیے نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ، اپنے جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں کے ساتھ ان مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔
تاہم نولانڈ نے کہا کہ وہ کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتیں۔
ان کے مطابق تینوں ممالک “علاقائی معاملات پر بات چیت کریں گے، تاہم ان میں شامل ایک اہم چیز شمالی کوریا کے بارے میں ہمارا نظریہ بھی ہو گا،”۔
اس ماہ کے شروع میں، کیمبل نے بیجنگ، سئیول اور ٹوکیو کا دورہ کیا تھا تاکہ ان ممالک کے اہلکاروں کے ساتھ شمالی کوریا اور دوسرے معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔
17 دسمبر کو کِم کی دل کے دورے سے موت نے اس مفلس، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک، کے استحکام پر خدشات پیدا کر دئیے تھے، جہاں کم جونگ اُن نے مسند اقتدار سنبھال لی ہے۔