ایٹمی بجلی گھروں کے قریب واقع گھروں میں آئیوڈین کی گولیاں تقسیم کی جانی چاہئیں: ماہرین

نیوکلیر سیفٹی کمیشن کی ایک حالیہ تجویز کے مطابق ایٹمی حادثے کے فوراً بعد پوٹاسیم آئیوڈین گولیاں کھا لینا تھائیرائیڈ کو تابکاری کا شکار ہونے سے بچانے میں موثر ہے، اور انہیں پیشگی طور پر ہی ایٹمی بجلی گھروں کے قریب واقع گھروں میں تقسیم کر دیا جانا چاہیے۔

ماہرین کی یہ تجویز مزید انکشاف کرتی ہے کہ مقامی حکومتیں پچھلے سال مارچ میں فوکوشیما نمبر ایک بجلی گھر میں ہنگامی حالت کے بعد فوری طور پر یہ گولیاں تقسیم کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

اگرچہ فی الوقت، پورے جاپان میں ایٹمی بجلی گھروں کے اردگرد واقع بہت سی میونسپلٹیوں نے پوٹاشیم آئیوڈین گولیوں کی مقدار محفوظ کر لی ہے اور ایٹمی بحران کی صورت میں متاثرہ علاقے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم ایسی گولیاں فوکوشیما کے ایٹمی بحران کے بعد بہت کم استعمال میں لائی گئیں تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.