ٹوکیو: کیودو نیوز ایجنسی نے جمعے کو خبر دی کہ ولیہ عہد شہزادی ماساکو کو معدے کے فلو کی تشخیص کی گئی ہے۔
کیودو نے شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ 48 سالہ ولیہ عہد ادویاتی معالجے کے بعد معدے اور چھوٹی آنت کی وائرسیاتی سوزش سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔
ایجنسی سے فوری طور پر تصدیق کے لیے کوئی دستیاب نہیں تھا۔
کیودو کے مطابق اگرچہ ولیہ عہد کو منگل سے ہی ممکنہ طور پر نورو وائرس کی وجہ سے بخار ہو گیا تھا، جس سے انہیں ڈائریا اور قے کی علامات ہوئیں، تاہم ان کے شوہر ولی عہد شہزادہ ناروہیتو اور بیٹی شہزادی ایکو اس سے متاثر نہیں سے ہوئے۔
ماساکو، جو شاہی طرز زندگی میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں، کئی برسوں سے تناؤ کی وجہ سے بیمار ہونے کے مرض کا شکار ہیں۔
جاپان میں صرف لڑکے کے ولی عہد بننے کے قانون نے سابقہ سفارتکار ماساکو پر بچہ پیدا کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا ہے۔
ماساکو اور ناروہیتو کی ایک ہی اولاد 10 سالہ شہزادی ایکو ہے، جبکہ شہزادے کے چھوٹے بھائی کا ایک پانچ سالہ لڑکا ہے جو جاپان کے شاہی خاندان میں 40 سالوں میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔