جاپان کے ‘نیشنل سینٹر ٹیسٹ برائے یونیوسٹی داخلہ’ ہفتے سے پورے ملک میں شروع ہو گئے۔
یہ معیاری امتحان، جو ہفتے اور اتوار کو منعقد ہو رہا ہے، جاپان کی پبلک اور نجی جامعات میں داخلے کے لیے درخواست دینے والے طلبا کی گریڈنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یہ ٹیسٹ پورے ملک میں 709 مقامات پر لیا جا رہا ہے، اور اسے 835 پبلک اور نجی جامعات، اور جونئیر کالج طلبا کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے استعمال کریں گے۔
نیشنل سنٹر برائے یونیوسٹی داخلہ امتحانات، ایک آزاد انتظامی ادارہ ہے جو ان امتحانات کو دیکھتا ہے، نے کہا ہے کہ اس سال درخواست دہندگان کی تعداد 3400 کم ہے۔
دریں اثنا، این ایچ کے نے رپورٹ دی ہے کہ کیوتو یونیورسٹی میں پچھلے سال سیل فون کے ذریعے نقل جیسے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے، طلبا پر شرط عائد کی جائے گی کہ اپنے سیل فون آف کر دیں اور ٹیسٹ کے دوران انہیں اپنے بیگ میں ہی رکھیں۔