حکومت نے بدھ کو کہا کہ ایٹمی بجلی گھروں پر لگائی جانے والی جاپان کی 40 سالہ حد کو 20 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے، تاہم مستثنیات بہت کم ہی ہوں گی۔
فی الوقت جاپان میں ری ایکٹروں کے آپریشنل ہونے کی عمر کی کوئی مقررہ حد نہیں ہے، اور حکومت نے حد لگانے کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ اسے توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔ عمر میں توسیع کا عمل اتنا عام ہے کہ انڈسٹری میں پہلے ہی کئی ادارے توسیع کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ پلانٹ کو کئی عشروں تک مزید چلایا جا سکے۔
روزنامہ آساہی کے مطابق، اگر 40 سال کی حد لاگو کی جاتی ہے، تو 36 ری ایکٹر 2030 تک بند ہو جائیں گے۔
فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں پگھلاؤ کے واقعات کے بعد، جاپان نے پورے ملک میں ری ایکٹروں کو حکم دیا تھا کہ نئے “اسٹریس ٹیسٹوں” میں سے گزریں تاکہ دوبارہ چلائے جانے سے قبل عوامی منظوری حاصل کر سکیں۔
بدھ کو، جاپان کے ایٹمی اہلکار بند پڑے 40 سے زیادہ ری ایکٹروں میں سے دو کو دوبارہ چلانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ان میں سے اکثر معمول کی جانچ پڑتال کے لیے بند ہیں۔
ایٹمی اور صنعتی سیفٹی ایجنسی نے مغربی جاپان میں اوئی پاور پلانٹ کے دو ایٹمی ری ایکٹروں پر ابتدائی فیصلہ صادر کیا، اور ماہرین کے ایک پینل کو بتایا کہ پلانٹ آپریٹر کانسائی الیکٹرک پاور کو نے ٹھیک ٹھیک انداز میں اسٹریس ٹیسٹ لاگو کیے ہیں۔