اولمپس کا صدر اور 5 عہدے دار اخفا پر اپریل میں استعفے دیں گے

جاپان کی اسکینڈل زدہ کمپنی اولمپس کا صدر، جس پر اس کی اپنی کمپنی نے ہی 1.7 ارب ڈالر کے نقصانات کے اخفا کا مقدمہ کر رکھا ہے، نے بدھ کو کہا کہ وہ استعفی دے گا، تاہم اپریل میں۔

شوئچی تاکایاما نے ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دورن رکوع کے بل جھک کر معذرت کی، اور کہا کہ وہ اور پانچ دوسرے عہدے دار ایک غیرمعمولی عمومی اجلاس کے دوران اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔

ایک آزاد پینل کی طرف سے اندرونی آڈیٹر بورڈ پر اسکینڈل کی کچھ ذمہ داری عائد کیے جانے کے بعد اولمپس نے آڈیٹری بورڈ کے پانچ اراکین پر بھی مقدمہ کیا ہے، اور ان سے مجموعی طور پر ایک ارب ین (13 ملین ڈالر) طلب کیے ہیں۔

تاکایاما اور 13 دوسرے موجودہ اور سابقہ بورڈ اراکین کو ایک علیحدہ مقدمے کا سامنا بھی ہے جو ایک برہم شئیر ہولڈر نے کیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ ووڈفورڈ کو برخاست کیے جانے کی وجہ سے یہ لوگ اولمپس کے نقصانات پورے کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.