تباہ حال فوکوشیما ری ایکٹر کے اندر جھانکنے کے لیے ٹیپکو کی طرف سے اینڈو اسکوپ کا استعمال

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے منگل کو کہا کہ اس نے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر میں پگھلاؤ کا شکار ہونے والے ایک ری ایکٹر میں ایک صنعتی اینڈو اسکوپ داخل کی ہے۔ اس اینڈو اسکوپ کا مقصد تباہ حال ری ایکٹروں کے اندرونی حصوں کا براہ راست جائزہ لینا ہے۔

ٹیپکو پہلے ہی ری ایکٹر کے بنیادی خول کے گرد موجود پریشر ویسل کے اردگرد درجہ حرارت کی جانچ کر رہا ہے، تاہم موجودہ اعداد و شمار کی تصدیق کی جانی ضروری ہے جن میں 20 سینٹی گریڈ تک کی غلطی کا امکان موجود ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.