ٹیپکو کو 10 سال کے لیے قومیائے جانے کا منصوبہ

جاپان کے تباہ ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر کو کم از کم 10 سال کے لیے موثر طور پر قومیا لیا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ ایک منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، تاکہ اسے زرتلافی کی ادائیگی کے لیے روپیہ فراہم کیا جا سکے۔

کیودو نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرکاری ادارے کے ذریعے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) میں ایک ٹریلین ین کے فنڈز کا ٹیکا لگائے جانے کا امکان ہے، جس سے یہ موثر طور پر ریاستی کنٹرول میں آ جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت ٹیپکو لسٹڈ کمپنی کے طور پر ویسے ہی رجسٹر شدہ رہے گی۔

رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹیپکو کے ترجمان میگومی ایواشیتا نے کہا کہ ابھی تک کسی چیز کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.