برطانوی وسل بلوئر مائیکل ووڈفورڈ کو اولمپس کے سی ای او کے عہدے سے فارغ کرنے اور 1.7 ارب ڈالر کے نقصانات کے اخفا کا راز فاش کرنے کے بعد، اب انہوں نے اپنی ملازمت واپس حاصل کرنے کی مہم شروع کی ہے۔
اگرچہ ان کی کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، چونکہ جاپان کے مالیاتی ادارے باقی ماندہ بورڈ اور کئی ایک بےعزت ہونے والے ڈائریکٹروں سے چمٹے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ پر اولمپس نے خود بھی مقدمہ کیا ہوا ہے۔
اب 26 ایکٹوسٹ وکلا کا ایک گروہ جاپان کے گھٹے ہوئے کارپوریٹ معاشرے کو بدلنے کا ارادہ کر رہا ہے چونکہ اس اسکینڈل کی وجہ سے عالمی برادری کا دنیا کی تیسری بڑی معیشت کی کارپوریٹ گورننس پر سے اعتماد ہل گیا ہے۔
شئیرہولڈر ادارے “وہ وجہ ہیں جن کی وجہ سے ڈائریکٹر ابھی تک اپنی جگہ پر ہیں، ان کی حمایت کے بغیر انہیں وہاں نہیں ہونا چاہیے،” ووڈفورڈ نے کہا تھا۔
جبکہ مغربی جاپان سے بھی ایک نامعلوم آدمی نےووڈفورڈ کو نکالنے پر ڈائریکٹروں پر مقدمہ کر دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اخراجات کی مد میں اولمپس 1.34 بلین ین ادا کریں۔
اولمپس نے بذات خود اپنے 19 موجودہ اور سابقہ عہدیداروں، بشمول موجودہ بورڈ کے چھ ممبران، جن میں موجودہ صدر شوئچی تاکایاما بھی شامل ہے، کے خلاف آزاد پینل کی رپورٹ اور ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد مقدمہ کیا ہوا ہے۔
اولمپس کا بورڈ شاید یہ سوچ رہا ہو، کہ کمپنی کے پاس دنیا کی بہترین اینڈو اسکوپ ٹیکنالوجی ہے، اور وہ اسکینڈل کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اگر وہ کمپنی کو آرام سے اگلے بورڈ کے حوالے کر دیں، جبکہ شئیرز کی قیمت بھی آہستہ آہستہ بحال ہو جائے گی۔ تاہم ضروری نہیں کہ وہ شئیر ہولڈرز کے مفادات کے بارے میں ہی سوچیں۔