ٹوکیو: شاہی محل کے قطعات میں اتوار کی صبح گرفتار کیے جانے والے ایک جاپانی آدمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بادشاہ سے ملنے کے لیے تیر کر خندق پار کر کے آیا ہے۔ آدمی نے صرف زیرجامہ پہن رکھا تھا۔
شاہی محافظوں کے ہیڈکوارٹر میں ایک آفیسر نے بتایا کہ 30 کے لگ بھگ عمر کا یہ آدمی، کسی واضح قابل گرفت ارادے کا حامل نظر نہیں آتا تھا۔
صبح ساڑھے چار بجے گرفتاری کے وقت اس نے کہا کہ وہ بادشاہ سے ملنے آیا ہے۔ اس نے آفیسر کو بتایا کہ وہ تیر کر آیا ہے۔
آدمی کے کپڑے خندق کے گرد موجود گلی میں پائے گئے۔ جبکہ آفیسر نے مزید کہا کہ پولیس اس بات کا اندازہ لگائے گی کہ آیا وہ مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے دماغی طور پر صحت مند ہے یا نہیں۔
ٹوکیو میں اتوار کی صبح ہلکی لیکن سرد بارش ہوئی تھی، جس سے درجہ حرارت 4 درجے سینٹی گریڈ تک رہا۔