اتوار کو مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے ٹوکیو میں اپنا 79 واں سالانہ کنونشن منعقد کیا، اور عہد کیا کہ اس سال حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) سے اقتدار حاصل کر لیں گے۔
ایل ڈی پی کے سربراہ ساداکازو تانیگاکی نے اجتماع کو بتایا کہ اپوزیشن وزیراعظم یوشیکو نودا پر دباؤ ڈالتی رہے گی کہ ایوان زیریں کو تحلیل کر دیں اور عام انتخابات کرائیں۔
ڈیموکرٹیس کو جھوٹے اور فریبی قرار دیتے ہوئے، ایل ڈی پی کے چیف نے کہا کہ ڈی پی جے نے 2009 کے انتخابی منشور کے وعدوں کو ایک کے بعد ایک کر کے توڑا ہے۔