اوکادا کی طرف سے ایٹمی بحران سے متعلق میٹنگوں کا ریکارڈ نہ رکھنے پر معذرت

ٹوکیو: ڈپٹی وزیر اعظم کاتسویا اوکادا نے منگل کو 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کے ابتدائی دنوں میں ہونے والے ایٹمی بحران کی ٹاسک فورس کے اجلاسوں کا ریکارڈ موجود نہ ہونے پر معذرت کی۔

این ایچ کے کے مطابق، اوکادا نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ آفت آنے کی صورت میں فوری ردعمل جیسے اہم معاملات کے لیے کڑا احتساب نہایت ضروری ہے۔

اوکادا نے کہا کہ انہیں ایٹمی اور صنعتی سیفٹی ایجنسی نے میٹنگوں کا کوئی ریکارڈ نہ رکھنے کا بتا کر ڈرا دیا تھا۔ اس ایجنسی نے 11 مارچ کی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ٹاسک فورس کے سیکرٹریٹ کا کام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جائزہ لیں گے کہ بحران سے متعلق دوسری میٹنگیں کیسے منعقد کی گئیں اور آیا ان کا کوئی ریکارڈ رکھا گیا یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.