فوکوشیما کے آئس کریم ساز نے اطالوی ایوارڈ جیت لیا

ریمینی، اٹلی: منگل کو فوکوشیما صوبے کے ایک آئس کریم ساز کو ریمینی، اٹلی میں انٹرنیشنل ایگریبیشن فار آرٹیسان پروڈکشن کے 33 ویں ایڈیشن کے موقع پر انعام سے نوازا گیا۔

شینساکو کاتاہیرا نے اپنی کافی آئس کریم ڈش کی وجہ سے انعام وصول کیا۔ 11 مارچ کو شمال مشرقی جاپان میں سونامی اور زلزلے کے بعد، کاتاہیرا نے فوکوشیما سے 40 کلومیٹر دور اپنے آبائی قصبے داتے کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اور لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے باوجود اپنی مقبول عام آئس کریم شاپ کو بند نہ کیا۔

کاتاہیرا، جو اپنی گائیوں سے دودھ بھی پیدا کرتا ہے، نے کہا کہ آفت کے بعد سے اس کا کاروبار نوے فیصد تک گر گیا ہے، تاہم وہ اپنی امید پر قائم ہے کہ فوکوشیما کے علاقے میں زندگی جلد از جلد معمول پر واپس آ جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.