جے آر کی بندش سے پیدا ہونے والی زیادہ ٹریفک نے ڈوکومو کی سروسز میں خلل پیدا کر دیا

ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو نے بدھ کو کہا کہ اس کی فوما موبائل فون سروسز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک خلل کا شکار رہیں چونکہ جے آر سروسز کی ٹوکیو میں یاماموتے لائن پر خدمات میں خلل کی وجہ سے مسافر تاخیر کا شکار ہو گئے تھے۔

این ایچ کے کے مطابق، جے آر ایسٹ نے کہا کہ یاماموتے لائن پر شین جوکو اور شن-اوکوبو اسٹیشنوں کے درمیان ایک ٹرین اس وقت رک گئی جب ڈرائیور نے  صبح نو بجے پٹڑیوں سے دھواں نکلتے دیکھا۔ اس کی وجہ سے چوؤ، سوبو اور سائیکیو لائنوں پر خدمات تعطل کا شکار ہو گئیں، جبکہ جے آر اس دوران دھوئیں کے ماخذ کا پتا چلانے کی کوشش کرتا رہا۔ جے آر نے کہا کہ وہ دھوئیں کے ماخذ کا پتا چلانے کا ناکام رہا۔

جے آر ایسٹ نے کہا کہ قریبا ایک لاکھ بیس ہزار مسافر متاثر ہوئے۔ دس بجے صبح ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئیں تھیں۔

دریں اثنا، ڈوکومو نے کہا کہ ٹوکیو کے 14 وارڈز میں اس کی فوما سروسز متاثر ہوئیں جس کی وجہ جے آر کی بندش کی وجہ سے صارفین کی بہت زیادہ تعداد کا سروسز کو استعمال کرنا تھا۔ اس نے کہا کہ قریبا 2.52 ملین صارفین فوما سروسز کو استعمال کرنے سے قاصر تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.