وبا مزید پھیل گئی، فلو کے مریضوں کی تعداد 1.11 ملین سے زیادہ

ٹوکیو: وبائی امراض کے قومی ادارے نے جمعے کو خبر دی کہ پورے جاپان میں انفلوئنزا طبی مراکز میں داخل کرائے جانے والے مریضوں کی تعداد 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.11 ملین تک پہنچ گئی تھی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بیماری لگنے میں اضافے کی ایک وجہ ایلیمنٹری اور ہائی اسکول کے بچوں میں وائرس کا حملہ زیادہ ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ پانچ سے چودہ سال کے بچوں میں رپورٹ شدہ انفیکشن کی تعداد پچھلے ہفتے میں 4.3 گنا تک بڑھی ہے۔ ادارے کے مطابق، اس کے نتیجے میں پانچ سے چودہ سال کی عمر کے آدھے بچے اب اس بیماری کا شکار ہیں۔

ادارے نے مزید کہا کہ کچھ ہسپتالوں میں اس ہفتے کے دوران داخل شدگان کی تعداد سہ گنا ہو گئی۔ صوبوں کے لحاظ سے مریضوں کی تعداد یوں تھی: فوکوئی 59.88، کوچی 59.31 اور مائی 52.17۔ ادارے نے کہا کہ بیماری لگنے کی شرح خاص طور پر چوبو، شی کوکو اور کینکی  کے علاقوں میں زیادہ ہے۔

90 فیصد سے زائد فلو کے کیس ہانگ کانگ اے وائرس سب ٹائپ H3N2 کی وجہ سے ہیں۔

وزارت صحت، محنت اور ویلفیئر بچوں اور بوڑھوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ انفلوئنزا وائرس کی وائرسیاتی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

وزارت نے کہا کہ اسے اگلے مہینے کے پہلے پندھرواڑے میں وائرس کے کیس بڑھنے کی توقع ہے اور اس نے بچوں اور بوڑھوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ احتیاط کریں، اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اور بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے چہرے پر سرجیکل ماسک پہنیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.