ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ہفتے کی صبح سویرے یاماناشی صوبے اور کانتو کے علاقے کو 5.5 شدت کے ایک زلزلے نے ہلا ڈالا۔ فوری طور پر نقصانات یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔
ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز قریباً 20 کلومیٹر گہرا تھا اور یہ صبح 7:43 پر آیا۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے میں 4 کی شدت کے کئی ایک آفٹرشاکس آنے کا قوی امکان بھی ہے۔