ٹوکیو: چوگوکو الیکٹرک پاور کمپنی نے جمعے کو 820 میگا واٹ کا نمبر 2 ایٹمی بجلی گھر ،واقع شیمانے، پلان شدہ دیکھ بھال کے لیے بند کر دیا۔
اس بندش کے بعد جاپان کے 54 میں سے صرف 3 ایٹمی بجلی گھر چلتے ہوئے رہ گئے ہیں، جبکہ فوکوشیما ایٹمی بحران کے بعد عوامی خدشات نے پچھلے سال دیکھ بھال کے لیے بند بجلی گھروں کو دوبارہ چلنے نہیں دیا۔ بقایا رہ جانے والے ری ایکٹر ہوکائیدو، نی گاتا اور فکوئی میں واقع ہیں جو مارچ کے آخر تک دیکھ بھال کے لیے بند کر دئیے جائیں گے۔
تمام ایٹمی ری ایکٹروں کو ہر 13 ماہ میں ایک بار معمول کی دیکھ بھال و جانچ پڑتال وغیرہ کے لیے بند کرنا ضروری ہوتا ہے۔ چوگوکو الیکٹرک کے پاس یونٹ بند کرنے کے لیے 28 جنوری تک کا وقت تھا۔ کمپنی نے ایک ترجمان نے کہا کہ بندش کا کام جمعرات کی شام سات بجے شروع ہوا اور جمعے کی شب ایک بجے تک مکمل ہوا۔