ٹوکیو: ایک اہلکار نے جمعے کو بتایا کہ جاپان میں سونامی اور ایٹمی بحران کی آفات سے نمٹنے والے جاپانی حکومت کے 15 میں سے کم از کم 10 گروپوں نے اپنا کوئی تفصیلی ریکارڈ نہیں رکھا، جس سے آفت سے نمٹنے میں ٹوکیو کی بدانتظامی پر مزید داغ پڑے ہیں۔
اس ہفتے کے آغاز میں حکومت نے کہا تھا کہ ایٹمی بحران کی ٹاسک فورس، کہ جس نے دسیوں ہزار لوگوں کے انخلا کے احکامات جاری کیے تھے، نے اپنے فیصلہ سازی کے عمل کا کوئی تحریری ریکارڈ نہیں رکھا، جو کہ بحران سے نمٹنے کا ایک لازمی حصہ تصور کیا جاتا ہے۔
ان ہنگامی اداروں میں آفت سے نمٹنے کا مرکزی ہیڈکوارٹر اور آفت زدگان کی مدد کی ٹیم، کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم ناؤتو کان اور ان کے وزرا پر مشتمل ایٹمی بحران کی ٹاسک فورس شامل ہے۔