آئچی: ٹیوٹو شہر، صوبہ آئچی کے ایک 36 سالہ آدمی کو 500 سے زائد سائیکلیں چرانے اور آنلائن نیلامی کے ذریعے بیچنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کی تفتیش کے دوران، دائیسوکے ساکائی نامی اس آدمی نے بتایا کہ پچھلے 18 ماہ کے دوران اس نے قریباً 500 سائیکلیں چرائیں اور فروخت کی تھیں۔
پولیس کے مطابق، ایک بڑی آنلائن نیلامی کی ویب سائٹ پر ساکائی کے یوزر نیم کی جانچ پڑتال نے اس کے بیان کو سچ ثابت کیا۔
ساکائی کے جرائم اس وقت بےنقاب ہوئے جب اس نے اس ماہ کے شروع میں مبینہ طور پر ایک 39 سالہ شخص کی سائیکل چوری کی۔ اس آدمی نے بعد میں یہ سائیکل آنلائن ڈھونڈ لی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق، اس کے بعد آدمی نے نیلامی میں کامیاب بولی لگائی اور ساکائی سے ملنے اور یہ تصدیق کرنے گیا کہ سائیکل اسی کی ہے۔