یور پارٹی عام انتخابات میں اوساکا کی علاقائی جماعت کے ساتھ تعاون کرے گی

(کیودو): یور پارٹی کے لیڈر یوشیمی واتانابے نے ہفتے کو کہا کہ ان کی اپوزیشن جماعت اوساکا ریسٹوریشن ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کر کے اگلے عام انتخابات میں اہم فوائد حاصل کرے گی۔ اوساکا ریسٹوریشن پارٹی کے سربراہ اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو ہیں۔

یور پارٹی اگلے عام انتخابات میں حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور بڑی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوان نمائندگان کی نشستوں کی اکثریت پر کامیاب ہونے سے روکنا چاہتی ہے تاکہ فیصلہ کن ووٹ اس کے پاس ہی رہے۔

یور پارٹی ایوان زیریں کے انتخابات کے لیے 100 سے زائد امیدوار کھڑے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.