حکومت نے فوکوشیما کے 18 سال سے کم عمر بچوں کے مفت علاج معالجے سے انکار کر دیا

فوکوشیما: آفت سے تعمیر نو کے وزیر تاتسوؤ ہیرانو نے ہفتے کو فوکوشیما کے گورنر یوہےئی ساتو کو بتایا کہ مرکزی حکومت صوبے کے 18 سال یا کم عمر کے بچوں کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔

ساتو نے یہ درخواست 8 جنوری کو وزیراعظم یوشیکو نودا سے اپنی ملاقات کے دوران کی تھی۔ اس وقت نودا نے کہا تھا کہ آفت زدہ علاقے کے مکینوں کی صحت اور فلاح و بہبود ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ہیرانو نے ساتو کو بتایا کہ صحت کی دیکھ بھال کے ملکی نظام کے لیے یہ ممکن نہیں ہو گا کہ صوبہ فوکوشیما کے بچوں کو ہیلتھ انشورنس کی ادائیگی سے مستثنی قرار دے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے ساتھ یکساں برتاؤ رکھنا پڑے گا۔

ہیرانو نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ پتا لگانا مشکل ہوتا جائے گا کہ کونسے زخم اور بیماریاں براہ راست ایٹمی حادثے کا نتیجہ ہیں اور کونسی نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.