ہفتے کی ایک رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی ایٹمی نگران ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ چرنوبل کے بعد دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی حادثے کی مانیٹرنگ کے لیے ایجنسی فوکوشیما میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔
حکومت 11 مارچ کی آفت کے بعد سے ایٹمی توانائی کے معاملے پر عوامی عدم اعتماد کا شکار رہی ہے اور اس نے ایٹمی توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے ایک دفتر کھولنے کو کہا تھا، جو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے بحران بارے تازی ترین معلومات شئیر کرنے میں مدد کرے گا۔
فوکوشیما ایٹمی بحران کے بعد پیدا ہونے والی مخالفت کی وجہ سے جاپان کے 54 کمرشل ایٹمی ری ایکٹروں کی کثیر تعداد اس وقت بند پڑی ہے۔