حکومت نے نئے ‘پری اسکول چائلڈ کئیر پروگرام’ کے ایک حتمی مسودے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد کنڈرگارٹن کو ڈے کئیر سینٹرز کے ساتھ اکٹھا کر دینا ہے۔
یہ اسکیم ڈے کئیر سنٹرز کی ویٹنگ لسٹوں پر موجود بچوں کی تعداد کم کرنے کے ڈیزائن کی گئی ہے، جبکہ اس کے متعارف کروانے کی تاریخ مالی سال 2015 میں رکھی گئی ہے۔
حکومت اس کے اطلاق کے لیے مالی سال 2015 کے بجٹ میں ایک ٹریلین ین سے زیادہ کی رقم رکھ کر پروگرام کے اخراجات پورے کرے گی۔ اس بجٹ میں 700 ارب ین سے زائد کی رقم کنزمپشن ٹیکس کی شرح بڑھانے سے حاصل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ اضافہ سوشل سیکیورٹی اور ٹیکس سسٹم کی اصلاح کرنے کے حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔
حکومت اس ماہ کے آخر میں وزیر اعطم یوشیکو نودا کی سربراہی میں قائم ایک گروپ کی میٹنگ کے بعد اس منصوبے کو حتمی شکل دے گی۔ حکومت اس منصوبے سے متعلق تفاصیل دائت کے رواں سیشن میں جمع کروائے گی اور توقع ہے کہ مالی سال 2013 سے اسے منظوری اور اطلاق حاصل ہو جائے گا۔