این ٹی ٹی ڈوکومو اور دی والٹ ڈزنی کمپنی (جاپان) لمیٹڈ ڈوکومو پر ایک خصوصی اسمارٹ فون برانڈ “ڈزنی موبائل” متعارف کروائیں گے، اور اس کا اجرا فروری کے آخر میں شروع ہو گا جبکہ مارچ میں دوسرا ماڈل جاری کیا جائے گا۔
دونوں کمپنیوں کی طرف سے تیار کیے جانے والے اسمارٹ فونز کو ڈوکومو “ڈزنی موبائل آن ڈوکومو” کے برانڈ کے تحت فروخت کرے گا۔
ان اسمارٹ فونز کے صارفین، بشمول بالغ خواتین اور دوسرے لوگوں کو سہولیات، مواد اور خصوصی خدمات کی کئی ایک اقسام مہیا کی جائیں گی۔ ان خدمات میں ڈزنی کے خاص ایکسپیرئنس بھی شامل ہوں گے۔
خصوصی موبائل خدمات اور مواد میں یہ چیزیں شامل ہوں گی:
۔ ڈزنی کی اینی میشن، لائیو ایکشن اور غیرملکی ڈراما تک مکمل رسائی۔
۔ ڈزنی کی جانب سے ڈیجیٹل مواد، جیسا کہ پزل اور میوزک گیم اطلاقیے (ایپلی کیشنز) برائے اطفال و خاندانی تفریح۔
۔ اصلی ڈزنی اطلاقیے، لائیو وال پیپرز اور مزید۔
۔ ٹوکیو ڈزنی ریزارٹ کے تعاون سے صارفین کو مختلف فوائد و سہولیات۔